ہرنائی کوئٹہ شاہراہ اور پکنک پوائنٹ ڈومیرہ کے مقام پر ٹریفک کے حادثات میں ایک بچے سمیت دوافراد جان بحق

منگل 4 اگست 2020 22:21

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) ہرنائی وگردونواح میں عید الاضحی کے دوران موٹرسائیکلوں کے درجنوں حاثات رونماہوا ہے جس کے باعث متعدد افراد زخمی اور ایک بچہ سمیت دوافراد جان بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے ،دوسرے، اور تیسرے ضلع ہرنائی کے مختلف مقامات پر تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر مسافر ویگن کی چھت سے ایک بچہ گرکر موقع پر جان بحق ہوگیا ،جبکہ ڈومیارہ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان بارو خان مری نامی شخص جان بحق ہوا محکمہ صحت زرائع کے مطابق کے تین دنوں میں تیز رفتار موٹرسائیکل حادثات میں متعدد بچے اور جوان زخمی ہوئے جن میں اکثر شدید زخمی کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں