کیسکو لائن سٹاف کو سیفٹی کے اوزار کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں،عطا اللہ

پیر 13 ستمبر 2021 23:49

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2021ء) ایس ڈی او کیسکو آپریشن سب ڈویژن ہرنائی عطاء اللہ بنگلزئی نے کہاکہ کیسکو لائن سٹاف کو سیفٹی کے اوزار کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہیں کیسکو میں لائن سٹاف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لائن سٹاف بغیر سیفٹی لائن پر کام کرنے سے گریز کرے ان خیالات کااظہار انہوں نے کیسکو آپریشن سب ڈویژن ہرنائی کے آفس میں ہرنائی لائن سٹاف میں سیفٹی بیگ / اوزار کی تقسیم کرنے کے دوران لائن سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو یونین سب ڈویژن ہرنائی کے چیئرمین سید ندیم شاہ ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے ایس ڈی او عطاء اللہ بنگلزئی نے کہاکہ لائن سٹاف کے سیفٹی کیلئے ادارے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں لائن سٹاف کو چاہے کہ وہ لائن پر کام کرنے سے قبل اپنے سیفٹی کو یقینی بنائے بغیر سیفٹی کے لائن پر کام کرنے خودکشی کی مترادف ہے انہوں نے کہاکہ بغیر سیفٹی کے لائن پر کام کرنے والے لائن سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرینگے انہوں نے کہاکہ ادارے کی ہمیشہ کوشش رہی ہیں کہ وہ لائن سٹاف کی سیفٹی اور انہیں تمام اوزار کی فراہمی کو یقینی بنا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں