صحت کے حوالے سے ہرنائی میں زلزلہ سے متاثر ہونے والوں کی طبی امداد کیلئے محکمہ صحت کا عملہ ذمہ داری کیساتھ کام کر رہا ہے ،کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز

منگل 12 اکتوبر 2021 19:16

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز کی زیرصدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ڈویژنل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی, پاک ارمی, ایف سی اور پی۔ڈی۔ایم۔اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔ کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی میں زلزلہ متاثرین کی ریلیف کیلئے اب تک 1855 خاندانوں کی مدد کیلئے 300 خیمی, 10 عدد چھوٹے ٹینٹس, 800 چٹائیاں, 515 کمبل, 80 عدد لحاف(Quilts) اور 150 سمال فوڈنگ ٹینٹس تقیسم کیے گئے ہیں۔

کمشنر سبی ڈویژن نے کہا کہ زلزلہ ذدگان کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کی جا رہی ہے۔ جس کیلئے شہر کے تمام علاقوں میں مختلف ٹیمیں بھیجی گئی ہیں تاکہ علاقوں کے نقصانات کا جائزہ لیکر موجود وسائل کو بروئے کار لا کر متاثرین کی مدد کی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے ہرنائی میں زلزلہ سے متاثر ہونے والوں کی طبی امداد کیلئے محکمہ صحت کا عملہ زمہ داری کیساتھ کام کر رہا ہے اور محکمہ صحت کے تعاون سے خواتین ہسپتال میں موبائل میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں تاکہ طبی سہولت کی فراہمی میں کوئی مسلہ درپیش نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہرنائی میں کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ مکمل طور پر تیار ہے،اور شہریوں کی ہر ممکن مدد وتعاون , انکے ریلیف اور دوبارہ بحالی کے سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیںکیلئے تاکہ متاثرین معمول کی زندگی کی جانب دوبارہ لوٹ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں