علاقائی اتحاد اسپین تنگی کااجلاس

اسپین تنگی بابہان کو سب تحصیل کا درجہ دینے پر منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ،وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا اظہار تشکر

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:48

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) علاقائی اتحاد اسپین تنگی کااجلاس زیرصدارت علاقائی اتحاد کے صدر سید مصطفی شاہ منعقد ہوا اجلاس میں ملک شااعظم، قدیم جان، پریس سیکرٹری ملک ہاشم ،ملک شیرباز تیانی، تاج محمد مری، ملک اختر محمد،علاقائی اتحاد کمیٹی کے نائب صدر ملک باز خان ترین،ودیگر قبائلی نے شرکت کی جبکہ بی اے پی اربن ہرنائی کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین نے اجلاس میں خصوصی طورپر شرکت کی علاقائی اتحاد اسپین تنگی کے اجلاس میں اسپین تنگی بابہان کو سب تحصیل کا درجہ دینے پر حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ،وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا خصوصی شکریہ اداکیا جنہوں نے دورہ ہرنائی کے دوران بی اے پی ضلع ہرنائی و بی اے پی اربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین کی جانب سے اسپین تنگی کو سب تحصیل کادرجہ دینے کیلئے سپنامہ میں شامل کرکے علاقہ کے عوام کا درینہ مطالبہ حل کردیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی اتحاد اسپین تنگی بابہان کے صدر سید مصطفی شاہ، ملک شاہ اعظم ترین، ملک قدیم جان ترین، بی اے پی اربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین، تاج محمد مری، ملک ہاشم ترین نے خطاب کرتے ہوئے حلقے کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا خصوصی شکریہ ادا کرتے جنہوں نے بابہان اسپین تنگی کے عوام کا ایک درینہ اور حل مسئلے کو حل کرکے اسپین تنگی کو سب تحصیل کا درجہ دے کر اسپین تنگی کے عوام کا دل جیت لیا بی اے پی اربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد سب تحصیل اسپین تنگی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوجایے گا اور اس سے سلسلے میں حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ کے ساتھ رابطہ میں ہو وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو چونکہ اسلام آباد میں ہے جیسے ہی وہ کوئٹہ پہنچے گے تو وفد کی شکل میں کوئٹہ جاکر وزیراعلی سے ملاقات کرکے اسپین تنگی کو سب تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرینگے اس موقع پر علاقائی اتحاد اسپین تنگی کی جانب سے بی اے پی آربن کے جنرل سیکرٹری شیربازخان ترین اور دیگر کو پشتون روایتی پگڑیاں پہنائے علاقائی اتحاد کمیٹی اسپین تنگی نے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جیسا ہی اسپین تنگی کو سب تحصیل کادرجہ دینے کا نوٹیفکشن جاری ہوجائے گا تو اسپین تنگی میں جشن منانے کی تقریب کاانعقاد کرینگے جس میں حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ اور بی اے پی کے عہدیداروں کو شرکت کی دعوت دینگے

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں