ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی کا امتحانی سینٹرز کا دورہ ، عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

بدھ 21 فروری 2024 13:01

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2024ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی مومن خان ترین نےگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنائی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ محمددین کاکڑسے بریفنگ لی ۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید محمد ،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ محمد سالم اور نگران ماسٹر مجتبیٰ، ماسٹر عباس بلوچ، ماسٹر عباس مرغزانی، صاحب داد سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کہا کہ طلبا خوب محنت کرکے امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کرنے کی کوشش کریں اور نقل کرنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہاکہ محنت کی بدولت اعلی مقام حاصل کیا جاسکتا ہے،آج کے طلباہمارے کل کے معمار ہیں ۔ انھوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہرنائی میں تعینات میٹرک امتحانی سینٹر عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور طلبہ کی محنت کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین نے امتحانی سنٹر کے باہر سکیورٹی کا بھی جائز لیا اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں