اللہ رب العزت شریف خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے‘چوہدری اشفاق خان

منگل 24 نومبر 2020 16:05

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ کا اِنتقال عظیم صدمہ ہے ،اللہ رب العزت شریف خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے ۔غم کی اِس گھڑی اور مشکل وقت میں اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار سٹی صدر مسلم لیگ(ن) حسن ابدال چوہدری اشفاق خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے ،میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی والدہ کے اِنتقال پر سیاسی شعبدہ بازی کرنے والے اچھی طرح جان لیں کہ یہ وقت ہر انسان پر آنا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اپنے قائدین کی والدہ کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ،،اپنی تمام تنظیم اور عہدیداروں سمیت شریف خاندان کے ہر فرد سے دلی دکھ اور تعزیت کا اِظہار کرتا ہوں ، اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اُن کے درجات بلند فرمائے۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں