حسن ابدال،تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی،موٹرسائیکل سوار جاں بحق ، دوسراشدید زخمی

ہفتہ 22 مئی 2021 21:11

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2021ء) حسن ابدال ،نامعلوم تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔حادثہ میں جاں بحق شخص کی لاش اور شدید زخمی ہسپتال منتقل ،حادثہ جی ٹی روڈ پر ایبٹ آباد موڑ کے قریب پیش آیا ۔ نامعلوم ڈمپر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا،پولیس نے فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف کاروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود جی ٹی روڈ پر ایبٹ آباد موڑکے قریب نامعلوم تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار جہانگیر خان ولد اسلم خان سکنہ مہمند ایجنسی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ غلام سید ولد رسول خان شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس اور مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی لاش اور شدید زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کردیا ۔تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے جائے حادثہ سے فرار ہونے والے نامعلوم ڈمپر ڈرائیورکے خلاف کاروائی شروع کردی ۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں