اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کا اپنے عملہ کے ساتھ مین لاری اڈہ بازار اور شاہ جھولن روڈ بازار کا دورہ

منگل 12 مارچ 2024 17:20

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال ڈاکٹر ثناء نے اپنے عملہ کے ساتھ مین لاری اڈہ بازار اور شاہ جھولن روڈ بازار کا دورہ کیا ہے،انہوں نے رمضان المبارک کی آمد پر بازار میں اشیائے خورونوش کی مختلف چیزوں کے قیمتوں کے متعلق مختلف اشیاء کا جائزہ لیا ، چیکنگ کے دوران مختلف اشیاء کی قیمتوں کے متعلق بازار میں آئے ہوئے لوگوں سےدریافت کیااور متعدد دوکانداروں کو فروٹ، چکن، ٹماٹر اور پیاز مہنگی فروخت کرنے پر جرمانے عائد کیے، انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو لوٹنے والوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ،قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے عملہ اور ضلع کونسل اٹک کے سب انجینئر خرم اسخاق کے ہمراہ گاؤں خلقداد اور گاؤں برھان میں ڈھوک مہدی کا دورہ کیا ،انہوں نے زیر تعمیر روڈ اسکیم کا جائزہ لیا اور سینئر انجینئر بلدیہ حسن ابدال ذوالفقار بٹ کو موقع پر بننے والے روڈ میں استعمال ہونے والی پلین سیمنٹ کنکریٹ کا معیار جانچنے کیلئے کیوب ٹیسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر ان کے ہمراہ اسکیم کنٹریکٹر بھی موجود تھا جس کو معیار کے مطابق کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

\378

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں