بھارت سے آئے ہوئے2437سکھ یاتری تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے

پیر 15 اپریل 2024 21:18

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) بھارت سے آئے ہوئے2437سکھ یاتری تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے لاہور کے لئے روانہ ہو گئے ہیں، اے ڈی سی (آر) اٹک وقاص اسلم مارتھ،اے سی حسن ابدال ڈاکٹر ثناء اور دیگر حکام نے ریلوے اسٹیشن حسن ابدال سے رخصت کیا، سکھ یاتری پاکستان زندہ بار کے نعرے لگاتے ہوئے رخصت ہوئے ،تفصیلات کے مطابق بھارت سے تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے 2475سکھ یاتری بیساکھی میلہ میں شرکت کے لئے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال آئے تھے، جن میں سے38سکھ یاتری گزشتہ روز گروپ لیڈر کے ساتھ خصوصی بس میں روانہ ہو گئے تھے اور باقی 2437 سکھ یاتریوں کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے خصوصی بسوں کے ذریعے ریلوے سٹیشن لایا گیا اور باری باری تینوں ٹرین میں سوار کرا کر روانہ کر دیا گیا ۔

\378

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں