سندھ یونیورسٹی کے سامنے انڈس ہائی وے پر کار حادثہ‘ ٹنڈو ولی محمد کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 5افراد زخمی اور ایک سالہ بچی جاں بحق ہوگئی

پیر 15 جولائی 2019 23:46

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) سندھ یونیورسٹی کے سامنے انڈس ہائی وے پر کار حادثہ میں ٹنڈو ولی محمد حیدرآباد کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 5افراد زخمی اور ایک سالہ بچی جاں بحق۔

(جاری ہے)

سندھ یونیورسٹی جامشورو اسٹیڈی سینٹر کے سامنے کار نمبرALH782الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک سالہ بچی ہانیہ چنہ جاں بحق جبکہ فیصل چنہ ، یاسمین زوجہ فیصل چنہ ، عمار چنہ ولد فیصل چنہ ، انیق چنہ ولد فیصل چنہ اور علی شاہ چنہ ولد اعجاز چنہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال حیدرآباد میں داخل کردیا گیا ہے -

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں