جماعت اسلامی حلقہ خواتین حیدرآبادشہر ی زون کے زیراہتمام استقبال رمضان کااجتماع منعقدکیاگیا

بدھ 24 اپریل 2019 23:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین حیدرآبادشہرزون کے تحت دیالداس کلب میں استقبال رمضان کااجتماع منعقدکیاگیا۔

(جاری ہے)

جس میں خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی اجتماع کاآغازتلاوت قرآن سے کیاگیامرکزی شوریٰ کی رکن شگفتہ ابراہیم نے کہاکہ رمضان المبارک نیکیوں اورعبادات کاعظیم مہینہ ہے اس مہینے میں نیکیاں کرناآسان ہوجاتاہے ،یہ وہ مہینہ ہے جس کی آمدسے پہلے آپ ﷺ استقبال کی خصوصی تیاریاں کرتے تھے اور امت کواس کااستقبال کرنے کادرس دیاکرتے تھے ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے معاملات درست کرلیں ،عبادات کے لیے خصوصی اہتمام کریں ،اللہ اوراس کے رسول ؐ کاحق اداکرنے کی بھرپورکوششیں کرناچاہییں اورمستحقین کاخیال رکھناچاہیے انہوں نے کہاکہ یہ ماہ تربیت کاماہ ہے اس مہینے کی تربیت سے پوراسال فائدہ اٹھایاجاسکتاہے ،اپنے انفرادی معاملات بہتربنانے کے ساتھ ساتھ خاندان کو بہترین تربیت دی جاسکتی ہے استقبال رمضان کامقصدہی رمضان کے مہینے کی فضیلتیں اس طرح حاصل کرنے کی کوشش کرناچاہیے جس طرح آپ ؐ کیاکرتے تھے۔

رباب سعیدنے رمضان سے متعلق نظم کے اشعار سنائے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں