رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی سے پاور سیمنٹ نوری آباد سے فارغ کئے جانے والے ملازمین کے وفد کی ملاقات

جمعہ 16 اگست 2019 21:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) پاور سیمنٹ نوری آباد سے ملازمین کو عید سے قبل فارغ کرنے کا عمل انہیں عید کی خوشی سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہارحق پرست رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی ایم کیوایم زونل آفس پر پاور سیمنٹ نوری آباد سے فارغ کئے جانے والے ملازمین کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے پاور سیمنٹ نوری آباد انتظامیہ کے سینئر ملازمین کو فارغ کرنے اور نئے پلانٹ کے حوالے سے ملازمین کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے ملازمین کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلواتے ہوئے کہاکہ سندھ کے محکمہ لیبر کی مزدوروں کے ساتھ ہونے والی ذاتیوں پر خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کو انکا جائز حق دلوانے کیلئے حق پرست قیادت بھرپور کوشش کریگی اور میں وفاقی وزیر انڈسٹری سے اس سلسلے میں بات کرونگا۔ انہوں نے کہاکہ پاور سیمنٹ نوری آباد انتظامیہ اپنی روش کو تبدیل کرے اور ملازمیں کو فوری ان کی ملازمت پر بحال کریں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں