لمس یو نیو رسٹی جا مشورو میں مبینہ طو ر پر حر اسمینٹ کا شکار طالبہ سائرہ تھہیم انصاف کیلئے والد گل محمد تھہیم کے ہمر اہ حیدرآباد پر یس کلب پر احتجاج

اتوار 20 اکتوبر 2019 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) لمس یو نیو رسٹی جا مشورو میں مبینہ طو ر پر حر اسمینٹ کا شکار طالبہ سائرہ تھہیم انصاف کیلئے اپنے والد گل محمد تھہیم کے ہمر اہ گذ شتہ روز حیدرآباد پر یس کلب کے سامنے یو تھ ایکشن کمیٹی کے بھو ک ہڑ تا لی کیمپ پر پہنچیں ، بھوک ہڑ تا لی کیمپ پر سندھو نواز گھا نگھرو ،پنہل ساریواور حمزہ چانڈ یو سمیت دیگر سما جی رہنما ء بھی موجودتھے جو کہ سائر ہ تھیم کو انصاف نہ ملنے کے خلاف سخت نعرے با زی کر رہے تھے، رہنما ئو ں نے کہا کہ لمس یو نیو رسٹی انتظا میہ نے سائر ہ تھہیم کے حر اسمینٹ کے معاملے میں ملو ث اساتذ ہ کو عہد وں سے ہٹا ئے بغیر تحقیقات شروع کی ہے جسے 14روز گذ ر چکے ہیں جس سے ظا ہر ہو رہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے زیر الزام آنے والے اساتذ ہ کو بچانے کی کو شش کی جا رہی ہے ،انہو ںنے کہا کہ طا لبا ت کے قتل ،خو دکشیوں اور حر اسمینٹ کر نے کے واقعات میں روز بر وز اضا فہ ہو رہا ہے اور انتظا میہ سمیت حکومت طا لبا ت کو تحفظ فراہم کر نے میں ناکام ہو چکی ہیں ،انہو ںنے کہا کہ حا ل ہی میں لمس یو نیو رسٹی کی طا لبہ سائرہ تھہیم کو دو اساتذ ہ کی جانب سے ہر اساں کرنے کے واقعہ کے با وجود اب تک ملو ث اساتذ ہ کے خلاف کوئی کا روائی نہیں کی گئی ہے اور یو نیو رسٹی کے وی سی اور انکی تحقیقاتی کمیٹی طا لبہ کو انصاف دینے کے بجا ئے اُسے پا گل قرار دینے کی کو شش کر ر ہی ہے ،انہو ںنے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت ارباب اختیا ر سے اپیل کی کہ سائر ہ تھیم کو انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں