شرجیل میمن کی جانب سے ٹنڈوجام میں بچت بازار کا انعقاد

ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ عام مارکیٹ میں بھی اشیاخورونوش کی قیمتیں کم ہوں،سابق وزیراطلاعات سندھ

ہفتہ 7 نومبر 2020 17:09

شرجیل میمن کی جانب سے ٹنڈوجام میں بچت بازار کا انعقاد
ٹنڈو جام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کی جانب سے ٹنڈوجام میں بچت بازار کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ بازار میں دالیں، چاول، آٹا سمیت روز مرہ کی اشیا موجودہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس بچت بازار میں مارکیٹ سے کئی گنا کم دام پر اشیا فروخت کی جارہی ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ عام مارکیٹ میں بھی اشیاخورونوش کی قیمتیں کم ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بازار میں ہم شکر، آٹا، دالیں جس قیمت پر فروخت کررہے ہیں پاکستان میں کہیں دستیاب نہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں