پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ ضلع حیدرآباد کی طرف سے پاک فوج کی حمایت میں اولڈ کیمپس سے "پاک فوج زندہ آباد" ریلی نکالی گئی

اتوار 22 مئی 2022 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ ضلع حیدرآباد کی طرف سے پاک فوج کی حمایت میں اولڈ کیمپس سے "پاک فوج زندہ آباد" ریلی نکالی گئی، شکیل احمد غوری' آپا افروز شورو' محمد علی آزاد' محمد کاشف' جاوید اقبال ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے خلاف غیر ملکی سازش ہورہی ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ ملک کے 22 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورملک دشمنوں کی سازش کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ افواج پاکستان کی ملک کے بڑی قربانیاں ہیں ملک کی حفاظت کے لئے کتنے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جن کو ہم سلام پیش کریت ہیں پاک فوج کے ہمراہ قوم ملکی سلامتی کے لئے ہر وقت حاضر ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں