جامعہ سندھ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریدہ پنہور برطانیہ اور لیکچرر ڈاکٹر جاوید علی سومرو چین کی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

جمعہ 17 اگست 2018 00:08

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریدہ پنہور برطانیہ کی یونیورسٹی آف سسیکس اور سینٹر فار فزیکل ایجوکیشن ہیلتھ اینڈ سپورٹس سائنسز کے لیکچرر ڈاکٹر جاوید علی سومرو چائنہ کی بیجنگ سپورٹ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

اس سلسلے میں انہوں نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے برطانیہ اور چائنہ کی بہترین جامعات سے پی ایچ ڈی مکمل کرکے وطن واپس آنے پر ڈاکٹر فریدہ پنہور اور ڈاکٹر جاوید علی سومرو کو مبارکباد دی اور انہیں ہدایت کی کہ اب وہ زیادہ سے زیادہ تحقیق کے سلسلے کو آگے بڑھائیں اور اپنے شعبے میں اسکالرز کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کروائیں۔

ڈاکٹر برفت نے کہا کہ جامعہ سندھ پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ہے جہاں پر دنیا کی مشہور یونیورسٹیز سے پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کی اکثریت تدریسی خدمات سرانجام دی رہی ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ سندھ کے مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی اساتذہ کے تعداد میں اضافہ انتہائی خوشی اور یونیورسٹی کے لیے قابل فخر بات ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں