ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ نے جشن عید میلاد النبی کے فول پروف حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی

منگل 20 نومبر 2018 22:41

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز شیخ نے جشن عید میلاد النبی کے فول پروف حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی پولیس کوہائی الرٹ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں یکم ربیع الاول سے ضلع بھر میں جشن عید میلاد النبی کی ریلیاں اور مذہبی اجتماعات انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام سے جاری ہیںجن کے ساتھ پولیس سکیورٹی کے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں، 3500سے زائد پولیس اہلکاروپولیس کمانڈوز اور 200 سے زائد رضا کار اس موقع پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ مرکزی جلوس کی گزرگاہ اور جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لئے 1250 سے زائد اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں مرکزی جلوس اورجشن عید میلاد النبی ﷺ کے تمام جلوسوں و دیگر تقریبات کی مانیٹرنگ 40سے زائد خفیہ کیمروں سے کی جائیگی 55 سے زائد گلیوں کو سیل کیا جائیگا 42 چھتوں اور بلند عمارتوں پر اسنائپر پولیس کمانڈوز تعینات کئے جا رہے ہیں ایس ایس پی آفس حیدرآباد مرکزی پولیس کنٹرول روم بنا یا گیا ہے جبکہ ایمر جنسی مددگار 15 سینٹرز کینٹ، سٹی اور قاسم آباد میں ایمر جنسی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جو ہر وقت مرکز ی کنٹرول روم سے رابطہ میں رہیں گے 90مقامات پر پولیس کی مضبوط پکٹس قائم کی جارہی ہیں 18 رینجرز کی پکٹس قائم ہونگی11اہم چوراہوں پر فائر بر گیڈ اور ایمبولینس بمعہ اسٹاف کی تعیناتی کے لئے ڈی سی صاحب کو درخواست کی گئی ہی 5اہم اور حساس مقامات پرپولیس کے خصوصی اسالٹ ٹیم سینٹرز قائم کئے جارہے ہیں جو کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں فوری حرکت میں آجائیں گے اس کے علاوہ 04 اہم مقامات سینٹ میری چوک، امریکن سینٹر، چھو ٹی گھٹی چوک اور حیدر چوک پر پولیس ریزرو تعینات کی جا رہی ہیںتمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اگلے حکم تک وقفہ وقفہ سے ہو ٹلز ، گیسٹ ہاوسز، ریلوے اسٹیشن، بسوں کے اڈوں اور شہر کے خارجی و داخلی راستوں اور حساس ومشکوک مقامات پر سرچ آپریشن کریں گے اور غیر ملکی مشکوک افراد شیڈول IV پر کڑی نظر رکھیں گے اور اپنی حدود میں کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز تقریر منافرت آمیز مواد کے خلاف بلا کسی امتیاز کے فوری کاروائی کر یں گے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں