حیدرآباد پولیس کی کاروائیاںخواتین سے چھینے ہوئے موبائل فون‘غیر قانونی پسٹل برآمد

منگل 15 جنوری 2019 23:12

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) حیدرآباد میں پولیس کی کاروائیاں ، ایس ایس پی حیدرآباد کے حکم پر پولیس نے کاروائی کرتے ہو ئے سب ڈویژن مارکیٹ میں سرچ آپریشن کے دوران ٹنڈو ولی محمد کے بد نام زمانہ گڈی چانڈیو کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ3 منشیات فروش گرفتار 192 وہسکی شراب کی بوتلیں برآمدکرلیںرات گئے مارکیٹ سب ڈویژن میں DSP مارکیٹ کی سر براہی میںSHOs مارکیٹ ، سخی پیر اور پولیس کی بھاری نفری کا ہوٹلز ، اور دیگر مقامات پر سرچ کے دوران ٹنڈو ولی محمد میں بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر گڈی چانڈیو کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ ،اس دوران 3 ڈرگ ڈیلرگرفتارکیے ہیں ان میں عامر علی ولد ظفر علی چانڈیو زاہد علی ولد ظفر علی عرف بابو چانڈیو،مشتاق ولد لیاقت علی ملزمان کے قبضے سے 192 بوتل وہسکی شراب برآمدکرلیںبدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر گڈی چانڈیو کی پوری فیملی ڈرگ ٹریفکنگ میں ملوث ہے اور ان کے خلاف تھانہ مارکیٹ اور تھانہ سخی پیر پر منشیات فروشی کے 45 کیسز درج ہیں SHO ہٹڑی کی پولیس انٹیلی جنس انفارمیشن پر کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں ہٹڑی تھانے کی حد قادر ایوینیو کے 4 بند بنگلوں کے تالے توڑ کر چوریاں کر نے والے گروہ کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار کرلیاوقاص ولد اختر پٹھان سکنہ گوٹھ لالو لاشاری کالی موری اشتیاق آرائیں ولد مشتاق آرائیں سکنہ پٹھان کالونی کو گرفتارکرلیاملزمان کے قبضے سے قادر ایونیو کے 4 بند بنگلوں کے تالہ توڑ کر چوری کیا گیا سامان برآمدکرلیا جس میںسونے کے کان کے بالیوں کا سیٹ 5 عدد سونے کی انگوٹھی2 عددکلائی کی گھڑیاں 5 عد د موبائیل فون اور ایک عدد لیپ ٹاپ برآمدکرلیاحیدرآباد:SHO سٹی کی دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر ہوم اسٹیڈ ہال چاڑی پر کاروائی خواتین سے موبائیل فون چھیننے والا ملزم ریحان میمن ولد یونس میمن سکنہ فرید پلازہ گرفتارکرلیاملزم کے قبضے سے 11 عدد خواتین سے چھینے ہوئے موبائل فون اورایک عدد غیر قانونی پسٹل برآمدکرلیاہے /م ش ش6.35pm

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں