ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے سلسلے میں سول ہسپتال حیدرآباد او پی ڈی کا بائیکاٹ جاری

دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے مریض بھی رل گئے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تمام دن او پی ڈی میں سناٹا چھایا رہا

جمعرات 14 فروری 2019 21:44

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں جمعرات کو بھی سول ہسپتال حیدرآباد او پی ڈی کا بائیکاٹ جاری رکھا جس کے باعث دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے مریض بھی رل گئے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تمام دن او پی ڈی میں سناٹا چھایا رہا، ینگ ڈاکٹرز کے ایک وفد نے ایم ایس سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات سے آگاہ کیا۔

میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ لیا قت یو نیو رسٹی ہسپتال حیدرآباد ڈاکٹر مبین احمد میمن نے ینگ ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن کی طرف سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں جاری بائیکاٹ اور ہڑ تا ل کی وجہ سے مر یضو ں کے فوری علاج کے سلسلے میں سینئر ڈاکٹروں کو طلب کیا جنہوں نے لا ل بتی(ایمرجنسی) سمیت دیگر وارڈوں میں مر یضو ں کو چیک کر نے کے ساتھ ایمر جنسی آپریشن بھی کئے، سول ہسپتال حیدرآبادو جامشورو میں ہڑ تا ل کے دوران ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے رہنما ئو ں ڈاکٹر ارسلان سومر و ،ڈاکٹر روشن چانڈ یو ،ڈاکٹر علی گوہر ،ڈاکٹر ساجد لا شاری اور دیگررہنمائوں نے ایم ایس ڈاکٹر مبین احمد میمن سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے مسائل کے حوالے سے ایم ایس کو تفصیلات سے آگاہ کیا، ملاقات میں ڈائر یکٹر ایڈ من وفنانس عبد الستار جتو ئی ،اے ایم ایس جنر ل ڈاکٹر نعیم ضیا ء میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مبین احمد میمن نے ینگ ڈاکٹر ز کے مسائل کو بغور ہمدردی سے سنا اور انہیں حل کرنے کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ وہ ینگ ڈاکٹرز کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچا کر فوری طو ر پر حل کر انے کی کو شش کر یں گے ،انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال میں دور دراز سے آنے والے مریض اس امید کے ساتھ آتے ہیں کہ یہاں اُ ن کی بیماری کا علاج بہتر طور پر ممکن ہے لہذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں پر بھر پور توجہ دیں اور ہسپتال کی بہتری کیلئے آپ کے پاس کوئی تجاویز ہوں تو اس سے مجھے آگاہ کریں اور بہتر تجاویز پر کام کیا جائے گا ۔

لیا قت یو نیو رسٹی اسپتال حیدرآباد کی انتظا میہ نے مر یضو ں کی پر یشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگا می بنیا د پر تمام مر یضو ں کو لا ل بتی(ایمرجنسی) منتقل کر کے علا ج معالجہ کی سہو لت فر اہم کیں اور جن مر یضو ں کے آپر یشن ضر وری تھے اُن کے آپر یشن بھی کئے گئے، انہوں نے ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر ز اور دیگر اسٹاف کے بھر پو ر تعاون سے اسپتال کو معمول کے مطابق چلا یا ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں