ةحیدرآباد، جماعت اسلامی رہنماؤں قمرزماں کائرہ سے ان کے بیٹے کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا سابق وفاقی وزیر اور پی پی سینٹرل پنجاب کے صدر چوھدری قمرزماں کائرہ سے ان کے بیٹے کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما عبدالوحید قریشی, ضلعی امیر حافظ طاہر مجید, نائب امیر ڈاکٹر سیف الرحمان,جنرل سیکریٹری مطاہر خان, ڈپٹی سیکریٹری عبدالقیوم حیدر اور JI یوتھ کے صدر ظہیر الدین شیخ نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں اسامہ قمرالزماں کی حادثاتی موت پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ جماعت اسلامی دکھ کی اس گھڑی میں قمر زمان کائرہ اور لواحقین کے ساتھ غم میں شریک ہیںاہل خانہ کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے جواں سالہ حادثاتی موت نے ہر ایک کو سوگوار کردیا ہے رہنماؤں نے مرحوم اسامہ قمر کی مغفرت, درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل دعا کی۔

(جاری ہے)

بعدازاںجماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج اتوار کو لطیف آباد میں رمضان اجتماعات ہوں گے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما نواب مجاہد بلوچ اور پروفیسر رئیس منصوری خطاب کریں گے آج 13 رمضان بروز اتوار کو نماز عصر کے بعد دو مقامات پر اجتماعات ہوں گے زون کوہسار کے تحت کوہسار فیز 1 عید گاہ گراؤنڈ لطیف آباد میں اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری نواب مجاہد بلوچ جبکہ عالم دین پروفیسر رئیس احمد منصوری لطیف آباد یونٹ 11 میں شہزاد قائمخانی کی رہائش گاہ پر قرآن کے آفاقی نظام کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں