& تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کا پیپلزپارٹی کی حکومت کی صحت پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 19 مئی 2019 21:16

م*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کی جانب سے پیپلزپارٹی کی حکومت کی صحت پالیسیوں کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس سے پارٹی کئے سینئر نائب صدر عمران قریشی، علی ہنگورو ، شاہد شیخ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں ایڈز کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوری طورپر ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی 15 سالوں سے برسراقتدار ہے لیکن اس کی قیادت اور وزراء نے ہمیشہ اپنے اکاؤنٹس سے جیبیں بھری ہیں ، پیپلزپارٹی کو نیب تو نظر آرہی ہے لیکن سندھ کے غریب عوام نظر نہیںآرہے، سندھ کے حقوق پر پیپلزپارٹی ڈاکہ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں آج ہر جگہ ایڈز جیسی خطرناک بیماری پھیل رہی ہے جس سے آنے والی نسلیں غیر محفوظ ہوگئی ہیں۔ اگر اس مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات نہ اُٹھائے گئے تو رمضان کے بعد پاکستان تحریک انصاف پیپلزپارٹی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے گی اور ان لٹیروں کو ان کے انجام تک پہنچاکر دم لیں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں