حکومتِ سندھ کی شجر کاری مہم "ہربشر دوشجر"بھرپور انداز میں جاری

پیر 19 اگست 2019 20:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) حکومتِ سندھ کی شجر کاری مہم "ہربشر دوشجر"کے تحت گورنمٹ ڈگری کالج اینڈ پوسٹ گریجویٹ لطیف آباد میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر عبد الحمید چنڑ نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا اس موقع منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی کے باعث ہمارا خطہ بری طرح متاثر ہوا ہے لہذا اس سے پچاو کا بہترین حل یہی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ شجرکاری کریںاور ان پودوں کو پروان چڑھانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ان کی نگہداشت کریں جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے چلائی جانے والی اس مہم کا نتیجہ انشاء اللہ جلد ہی سرسبز سندھ اور گرین پاکستان کی صورت میں ظاہر ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع کالج ہذا کے پرنسپل عبدالنعیم خان ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو اور دیگر پروفیسرز بھی موجود تھے۔ دریں اثناشجر کاری مہم کے فروغ کے لیے ایک واک بھی منعقد کی گئی-

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں