سندھ پیپلز ویلفیئر سوسائٹی کا صوبائی وزیر داخلہ سے حیدرآباد میں پتنگوں کو اڑانے اور ان کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:00

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) سندھ پیپلز ویلفیئر سوسائٹی(سپوس)نے صوبائی وزیر داخلہ سے حیدرآباد میں پتنگوں کی فروخت اور پتنگ اڑانے پر فی الفور پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

سپوس کی محکماتی کمیٹی برائے پولیس کے چیئرمین جاوید اقبال ایڈ وکیٹ اور ارکان کمیٹی ندیم شیخ، جمیل احمد شیخ اور شکیل احمد خان نے اپنے مشتر کہ بیان میں شہر میں پتنگوں اور کیمیکل مانجھے کی کھلے عام فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام اور شہری انتظامیہ کی توجہ گذشتہ چند سالوں کے دوران پتنگ بازی سے نا خوشگوار واقعات کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ گلی کوچوں میں پتنگوں اور قاتل مانجھوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے باعث گذشتہ چند سالوں کے دوران متعدد خونی واقعات رونما ہوچکے ہیں جس سے کئی گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں