مجلس تحفظ ختم نبوت کے اجلاس میں 38ویں سالانہ کانفرنس سے متعلق مشاورت، قادیانی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار

دھرنے کی وجہ سے کانفرنس اب دسمبرمیں رکھی جائے گی،تاریخ کا تعین مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عزیزالرحمن جالندھری کریں گے

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) مجلس تحفظ ختم نبوت کے اجلاس میں 38ویں سالانہ کانفرنس سے متعلق مشاورت ہوئی ، دھرنے کی وجہ سے کانفرنس اب دسمبرمیں رکھی جائے گی،تاریخ کا تعین مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عزیزالرحمن جالندھری کریں گے ،اجلاس میں قادیانی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا ایک اہم اجلاس دفتر ختم نبوت میں مقامی امیر علامہ محمد راشد مدنی کی زیرصدارت منعقدہواجس میں جنرل سیکریٹری حافظ محمد فرقان انصاری ،حاجی محمد عمرجونیجو،محمد ثاقب شیخ چاندا،ملک ذوالفقارنقشبندی،مولانا ابوحذیفہ،یار محمد ابڑو،ماسٹر خیر محمد کھوسوسمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں طے پایا کہ ہر سال جو ختم نبوت کانفرنس ٹنڈوآدم میں ہوتی ہے وہ ماہ اکتوبرکے بجائے اب مولانافضل الرحمن کے مارچ کی وجہ سے دسمبر میںمنعقدہوگی تاہم تاریخ کا تعین مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عزیزالرحمن جالندھری سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا ، رہنمائوں نے ملک بھر میں قادیانیوں کی بھڑتی ہوئی ارتدادی غیر آئینی اور غیر قانونی سرگرمیوں پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قادیانیوں کو مکمل سپورٹ کررہی ہے ،عمران خان کے ساتھ امریکی دورے پر قادیانی لابی بڑی تعداد میں ساتھ گئی جس کی تمام تر معلومات متعلقہ ایئرپورٹ سے مل سکتی ہیں ،ہم سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ومعاملے کی چھان بین کی جائے کہ پاکستان کے عقیدے کے طور پر مخالفین قادیانیوں کو کس طرح اور کیوں وزیر اعظم اپنے ساتھ دورے پر لے گیا ۔

(جاری ہے)

دریں ثناء مجلس کے ترجمان کے مطابق 26اکتوبرکوعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹنڈوآدم کی مجلس شوریٰ کا اہم ترین اجلاس دفترختم نبوت میں علامہ محمد راشد مدنی کی زیرصدارت میں طلب کیا گیا ہے جس میں سالانہ کانفرنس سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں