کردار سازی کے لئے نبی ﷺؐکی سیرت نمونہ ہے، مسائل کا واحد حل قرآن و سنت کا نفاذ ہے، امیر جماعت اسلامی سندھ

بدھ 13 نومبر 2019 23:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کردار سازی کے لئے نبی ﷺؐکی سیرت نمونہ ہے، دین اسلام اخلاق و کردار کا دین ہے، اخلاق و کردار بڑی چیز ہے، یوم محشر جس چیز کا وزن کیا جائے گا وہ سب سے پہلے اخلاق و کردار ہوں گے، نبی مہربان ﷺ سے عشق و محبت اور فرمانبرداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے، حالات کی تبدیلی اور مسائل کا واحد حل قرآن و سنت کا نفاذ ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نرسری پارک لطیف آباد نمبر6میں جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقدہ سہ روزہ پیغا م سیر ت مصطفی ﷺ کے آخری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان علم و عمل میں آگے بڑھ کر معاشرے میں مثالی نمونہ پیش کریں، ہماری کردار سازی کے لئے آپ ﷺکی سیرت نمونہ ہے جن کی دیانت و امانت، اخلاص اور کردار سازی کی دشمن بھی تعریف کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنے، معاشرے کی اصلاح اور اچھا قائد بننے کے لئے سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کریں، آپﷺ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پرڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ عبدالوحید قریشی ، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں