کرونا کا ایک مریض صحت یاب ،4نئے مریضوں کے بعد حیدرآباد میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 156ہوگئی

پیر 6 اپریل 2020 23:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) حیدرآباد میں کرونا کا ایک مریض صحت یاب ، ڈاکٹر سریش کی رپورٹ بھی منفی آگئی ،4نئے مریضوں کے بعد حیدرآباد میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 156ہوگئی ، کرونا وائر س سے متاثر ہو نے والے لطیف آباد یونٹ نمبر3کے رہائشی اور میر حیدر علی تالپور کے بھانجے فواد علی تالپور صحت یا ب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں جبکہ ایم ایس گورنمنٹ اسپتال کوہسار حیدرآباد ڈاکٹر سریش کا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے پہلے ان کا لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو کی لیب میں ٹیسٹ ہوا تھا جو مثبت آگیا تھا لیکن ان پر علامات ظاہر نہیں ہو رہی تھیں جس کے بعد کراچی کے ایک بڑی نجی اسپتال سے ٹیسٹ کرایا گیا جہاں سے ان کی رپورٹ منفی آگئی ہے انہوں نے اسپتال میں اپنی ذمہ داری دوبارہ سنبھال لی ہے حیدرآباد میں کرونا وائرس سے مزید4افراد متاثر ہوئے ہیں اس کے بعد یہاں مریضوں کی تعداد 156ہو گئی ہے جبکہ ٹنڈو محمد خان میں5سجاول میں ایک بدین میں ایک جام شورو میں 2اور دادو میں ایک کرونا کا مریض داخل ہے حیدرآباد سمیت صوبہ میں مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے -

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں