کووڈ 19میں سماجی و معاشی اور صحت کے سلسلے میں انڈو نیشیا کی خدمات کی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تعریف کی ہے ، قونصل جنرل انڈونیشیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) قونصل جنرل انڈو نیشیا کراچی ٹوٹوک پریانامٹو (Totok Prianamto)نے کہا ہے کہ کووڈ 19میں سماجی و معاشی اور صحت کے سلسلے میں انڈو نیشیا کی خدمات کی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے تعریف کی ہے ، پاکستان اور انڈونیشیا کی باہمی تجا رت 2019ء میں 2.3بلین ڈالر تک بڑھی ہے ، انڈو نیشین قونصلیٹ کے سندھ میں چیمبر آف کامرس ایسو سی ایشن بزنس فورم اور اسٹیک ہولڈر کے ساتھ قریبی تجا رتی روابط ہیں۔

حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ پر تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کرتے ہوئے ٹوٹوک پریانامٹو نے کہا کہ پاکستان اور انڈو نیشیا کی حکومتوں کے درمیان 2013ء میں پریفیرینشیل ٹریڈ ایگریمنٹ (Preferential Trade Agreement (PTA))میں 500 سے زائد مصنوعات کی تجا رت کی اجازت دی گئی ،انڈو نیشین اور پاکستانی تاجر و صنعتکار گوشت ، پو لٹری ، حلا ل فو ڈ کی صنعتوں کی ترویج کریں ، گذشتہ سال مزید 20آئٹم کی انڈو نیشیا ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی ، پاکستانی تاجر وںو صنعتکا روں کو دعوت دی جاتی ہے کہ 10تا 16نومبر 2020میں ٹریڈ ایکسپو ا نڈو نیشیا میں ورچوئل آن لائن شرکت کریں تاجر و صنعتکا ر ا س سلسلے میں آن لائن رجسٹریشن کرا لیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہد حسین شیخ نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ہمارے درمیان قونصل جنرل انڈو نیشیا ان کو خوش آمدید کہتے ہیں ، انڈو نیشیا اور پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے دونوں ممالک کی تجا رت بڑھانے کے لئے کاوشیں قابل قدر ہیں ، حیدرآباد چیمبر دونوں ممالک کے درمیان تجا رتی حجم بڑھانے میں معاونت کرتا رہے گا ، خاص طو رپر حیدرآباد سے پاکستانی مصنوعات انڈو نیشیا ایکسپو رٹ بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، حیدرآباد میں ٹیکسٹائل، لائٹ انجینئرنگ ، ایگرو بیسڈ انڈسٹریز ، پاور جنریشن ، میں انڈو نیشین تاجر و صنعتکار سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ، حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر محمد وسیم جی اور نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا، اجلاس میں سینئر نائب صدر محمد وسیم جی ،نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ ، پیر الحاج گلشن الٰہی ، محمد شاکر میمن ،، محمد عارف ، علی احمد ، حاجی اختیار احمد آرائیں ، فیضان الٰہی ، احسن ناغڑ ، ضیا مسرورجعفری، حفظ الرحمن ، خالد عمر ملک ، شوکت علی سومرو ، یوسف دادا ، محمد اسلم نربان ، جاوید اقبال ، عبد الوحید شیخ ، سید یاور علی شاہ ، محمد حسین غو ری و دیگر شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں