دنیا کی کوئی طاقت اپنے حق کے حصول کیلئے نکلنے سے روک نہیں سکتی،عبدالمنان صدیقی

پی پی سینئررہنماکاکورونا وائرس کی آڑ میں پی ڈی ایم کو 22 نومبر کو پشاور میں جلسے کی اجازت نہ دینے پر حیرت کا اظہار

ہفتہ 21 نومبر 2020 20:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) پیپلزپارٹی پی ایس 66 کے سابق جنرل سیکریٹری سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی نے کورونا وائرس کی آڑ میں پی ڈی ایم کو 22 نومبر کو پشاور میں جلسے کی اجازت نہ دینے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے موجودہ ڈرپوک حکومت کی بزدلانہ سوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خود بھی بغیرماسک پہنے بڑی بے احتیاطی کے ساتھ جلسے کر رہی ہے اور دوسروں کو بھی بڑے بڑے اجتماع کرنے دے رہی ہے اس وقت انکو عوام کی کوئی فکر نہیں ہوتی لیکن پی ڈی ایم کا جلسہ سنتے ہی ان کی دل میں عوام کے لئے ہمدردی جاگ اٹھتی ہے جو کہ بد نیتی پر مبنی ہے اگر واقعی یہ اس معاملے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں حکومت چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ عوام کورونا سے زیادہ تم جیسے نااہل حکمرانوں کی جاہلانہ پالیسیوں کھانے پینے ، ادویہ اور تمام ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی کرنے سے بھوک اور افلاس سے مر رہی ہے، رہا سوال پی ڈی ایم کے جلسے کا تو انہیں ذہن میں بٹھانا چاہتے ہیںکہ جو حق اور سچ کے لئے میدان میں نکلتے ہیں تو اللہ پاک انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھتا ہے اور انہیں دنیا کی کوئی طاقت اپنے حق کے حصول کیلئے نکلنے سے روک نہیں سکتی،انہوں نے چیف جسٹس پاکستان اور آرمی چیف سے پرزور اپیل کی کہ حکومت کو پی ڈی ایم کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے کے لئے اس غیر آئینی اور غیر قانونی قدم اٹھانے سے روکیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں