حیدرآباد: سندھ گورنمنٹ ہسپتال تعلقہ قاسم آباد میںبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

پیر 30 نومبر 2020 23:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے سندھ گورنمینٹ ہسپتال تعلقہ قاسم آباد میںبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 328737 بچوںکو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویزنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ پولیو کا جڑ سے خاتمہ ہو اور ہماری آئندہ نسلیں اس موزی مرض سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مہم کے دوران خصوصی طور پر کورونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال رکھیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ٹو طاہر علی میمن، ڈی ایچ او محمد جمن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قائم اکبر نمائی،اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا حسین سومرو ڈاکٹر ممتاز لغاری، امام بخش مگسی، کاظم علی جتوئی، ڈاکٹر نور شاہ اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں