ملک بھر کے غریب پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور معمولات زندگی گزارنا انتہائی دشوار ہوتا جارہا ہے، پی ایس پی

بدھ 20 جنوری 2021 23:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی، نائب صدر شعیب جعفری و ارکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے غریب پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور معمولات زندگی گزارنا انتہائی دشوار ہوتا جارہا ہے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا، ایک بیان میں پی ایس پی رہنمائوں نے کہا کہ صدر و وزیر اعظم پاکستان پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو فی الفور واپس لیں پی ایس پی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافہ پر شدید مذمت کرتی ہے نا اہل حکمران ہر شعبے میں ناکامی کے سبب معیشت اور ملک کے ساتھ بھانک کھیل رہے ہیں جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، ندیم قاضی نے کہا کہ ماضی کی کی طرح موجودہ حکومت نے بھی پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکے بعد دیگر اضافے کی پالیسی نے مہنگائی بیروزگاری اور وباء کے مارے عوام کو شدید اضطراف میں مبتلا کردیا ہے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی حصول ناممکن بن گیا ہے ایسا لگتا ہے حکمران غربت مٹانے نہیں بلکہ غریب کو مٹانے آئے ہیں پاک سرزمین پارٹی وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی پالیسی اختیار کرکے حکومت عوام کو عملی طور پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں