محکمہ ریوینیو کے اندر قائم سہولت مرکز سینٹر کے سینکڑوں ملازمین کو گزشتہ 7 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے رہنمائوں نے کہا کہ محکمہ ریوینیو کے اندر قائم سہولت مرکز سینٹر کے سینکڑوں ملازمین کو گزشتہ 7 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں۔تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں ایک وقت کا گزران بھی بامشکل سے ہوتا ہے۔ سہولت مرکز سینٹراور آٹو مشین سیکشن کے ملازمین کو کافی عرصے سے مستقل نہیں کیا جارہا ہے، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ان ملازمین کی سات ماہ کی۔

بند تنخواہیں جاری کرتے ہوئے فوری طور مستقلی کرکے ان ملازمین کے ساتھ انصاف کریاور بورڈ آف ریونیو حیدرآباد کے ملازمین کوسال 2015 سے اب تک سنیارٹی لسٹ نمایاں نہ کرنا بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کے پروموشن کرنے والے عمل کو بند رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ اف ریونیو حیدرآباد کے ملازمین کے فوری طور پروموشن۔کرتے ہوئے بحد میں بھرتیاں کی جائیں، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے صوبائی صدر سید منور علی شاہ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عقیل قریشی، رابطہ سیکریٹری جمال اللہ جمالی، انفارمیشن سیکریٹری شاہد سومرو اور آفیس سیکریٹری سرفراز علی راجپوت نے بورڈ آف ریوینیو کے باہر سہولت مرکز کے ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک فوری طور پر بند کرتے ہوئے ملازمین کی سات ماہ سے بند تنخواہیں فوری دیتے ہوئے مستقل کیا جائے نہیں تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں