نیب کراچی کا حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس پر چھاپہ، ہفتہ وار چھٹی ہونے کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) نیب کراچی کی ٹیم کا حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس پر چھاپہ، ہفتہ وار چھٹی ہونے کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، ٹیم نے اہم دستاویزات تحویل میں لے لیں ، معلوم ہوا ہے کہ نیب کی ٹیم نے حراست میں لئے گئے ڈاکٹر مشتاق کی نشاندہی پر چھاپہ مارا اور اکانٹ آفس سے پینشن کا ریکارڈ ساتھ لے گئی، نیب کی ٹیم تقریبا تین گھنٹے اکائونٹ آفس میں رہی اور ریکارڈ کی چھان بین کر کے مطلوبہ فائلیں تحویل میں لے لیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں