سینٹرل جیل حیدرآبادمیں کانسٹیبل قیدی کے حملے سے جاں بحق ،سینئرسپرنٹینڈنٹ

بدھ 18 مئی 2022 22:52

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) سینٹر ل جیل اور اصلاحی سہولت حیدرآباد کے سینئرسپرنٹینڈنٹ آفیسر انچارج کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیزمیں بتایا گیا ہے کہ 18 مئی بدھ کو معمول کے مطابق سزا یافتہ قیدیوں کو جیل کے کانسٹیبل عزیز ولد محمد اسحاق پنہور کی نگرانی میں باغبانی اورصفائی کے کام پر لگایا گیا تھا اور موجودہ ہیٹ ویو کی وجہ سے کانسٹیبل عزیز آرام گاہ میں دیگر قیدیوں کے ساتھ آرام کر رہے تھے کہ اچانک قیدی عبداللہ ولد امین ناہیو ں نے ان پر کوڈر سے حملہ کر دیا جس سے ان کی گردن اور سر پر شدید زخم آئے جنہیں لیاقت یونیورسٹی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے واقعہ کی فوری اطلاع آئی جی جیل خانہ جات سندھ اور اصلاحی خدمات کراچی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور اصلاحی خدمات حیدرآباد ریجن کو دی گئی جبکہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور اصلاحی خدمات حیدرآباد ریجن نے واقعہ کے مقام کا معائنہ کیا اور معاملے کی انکوائری کی ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں