ڈی آئی جی حیدرآباد کی یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظام کرنے کے احکامات

بدھ 27 مارچ 2024 17:22

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈی آئی جی حیدرآبادرینج طارق رزاق دھاریجو نے21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر مساجد اورامام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بنائے جانے کے حوالے سے امام بارگاہوں پر پولیس کی تعیناتی سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کو قبل از وقت مکمل کیا جائے، امام بارگاہوں ، مساجد و مزارات پر پولیس کی نفری کی تعیناتی میں اضافہ کیا جائے۔

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ مذہبی رواداری و ہم آہنگی بھائی چارے کے فروغ اور قانون کی بالا دستی کے لئے جامع اور مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے، سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سمیت پولیس گشت ،سنیپ چیکنگ پکٹنگ و ناکہ بندی کے مجموعی اقدامات کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے جبکہ تمام تر صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھنے کے لئے ایس ایس پیز اپنے اپنے دفاتر میں تمام تر سھولیات سے آراستہ خصوصی کنٹرول روم قائم کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں