ح* حیدرآباد، پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

,حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) حیدرآباد پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ پنیاری، سخی پیر، راہوکی اور A-سیکشن پولیس نے مین پوری سپلائرز اور فروشوں کیخلاف مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کرلیاپولیس کی چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں مین پوری برآمد ہوئی جبکہ روپوش ملزم بھی گرفتار تھانہ پنیاری ایس ایچ او سب انسپکٹر بشیر احمد چانڈیو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی پنیاری پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائرز بنام ضمیر احمد مگسی کو گرفتار کرلیا، ملزم کا ساتھی وحید علی مگسی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گرفتار و مفرور مین پوری سپلائرز کے قبضے سے 400 عدد مین پوری برآمد ہوئی تھانہ A-سیکشن ایس ایچ او انسپکٹر منیر احمد عباسی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کے دوران پیٹرولنگ A-سیکشن پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے سے فرار ملزم محسن آرائیں کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم مقدمہ کرائم نمبر 369/2023 زیر دفعہ 353,324,34 تعزیرات پاکستان میں روپوش تھاگرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تھانہ سخی پیرایس ایچ او سب انسپکٹر ساجد علی عباسی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاںسخی پیر پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مین پوری سپلائر کو گرفتار کرلیاگرفتار سپلائرز کی شناخت وقاص عرف راجو رمن، مجاہد علی خاصخیلی اور اسلام قریشی کے ناموں سے ہوئی گرفتار مین پوری سپلائرز کے قبضے سے 900 سے زائد مین پوری برآمد ہوئی تھانہ راہوکی ایس ایچ او سب انسپکٹر قربان علی عاقلانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے راہوکی پولیس نے مین پوری سپلائر نار خان کوہلی کو گرفتار کرلیاگرفتار مین پوری سپلائر کے قبضے سے 200 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے گرفتار مین پوری سپلائرز کیخلاف متعلقہ تھانہ جات میں گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ روپوش ملزم کے متعلق مزید کارروائی جاری ہے حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائیاں جاری۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں