حیدرآباد پولیس کے اقدامات، گھر سے لاپتہ 2 بچیاں 24 گھنٹوں سے قلیل وقت میں بازیاب

جمعرات 28 مارچ 2024 23:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) حیدرآباد پولیس کے اقدامات گھر سے لاپتہ 2 بچیاں 24 گھنٹوں سے قلیل وقت میں بازیاب۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس کی مختلف حدود سے 2 بچیاں لاپتہ ہونے کی شکایات درج کروائی گئی جس پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے فوری نوٹس لیکر لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کی بازیابی کیلئے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او تھانہ پنیاری سب انسپیکٹر بشیر احمد چانڈیو اور ایس ایچ او تھانہ ہٹڑی سب انسپیکٹر حسین علی شاہانی نے بروقت اپنے اسٹاف کے ہمراہ گمشدہ بچیوں کی بازیابی کیلئے کاروائیاں شروع کردی۔ پولیس کی کارروائی کے نتیجے دونوں بچیوں کو بازیاب کرلیا گیا۔ تھانہ پنیاری حدود سے لاپتہ بچی بنام رخسانہ ولد سلیم جوکہ آج موخہ 2024-03-28 اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی جس کے گھر والوں کی جانب سے اسکی گمشدگی کی اطلاع درج کروائی گئی جس کے نتیجے میں پنیاری پولیس نے بروقت لاپتہ لڑکی کو بازیاب کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی کی حدود سے لاپتہ ہونے والی بچی بنام انزیلہ ولد یونس راجپوت جوکہ اپنے گھر سے مورخہ 2024-03-28 کو لاپتہ ہوئی تھی جس تلاش کیلئے حیدرآباد پولیس کی جانب سے مختلف ذرائع سے کارروائی عمل میں لائی گئی جس پر ہٹڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرلیا۔ لاپتہ بچیوں کے ورثاء کے جانب سے حیدرآباد پولیس کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ، ایس ایچ او ہٹڑی حسین علی شاہانی، ایس ایچ او پنیاری بشیر احمد چانڈیو اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک دعاؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں