ایس ای سی پی نے پیکیک انویسٹمنٹ اور پیکیک گروتھ فنڈ کو کھولنے کی منظوری دے دی

جمعرات 12 جولائی 2018 18:44

ایس ای سی پی نے پیکیک انویسٹمنٹ اور پیکیک گروتھ فنڈ کو کھولنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پیکیک انویسٹمنٹ فنڈ اور پیکیک گروتھ فنڈ کو اوپن اینڈ فنڈ میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے، ان دونوں فنڈز کی مینجمنٹ ایچ بی ایل اًیسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پاس ہے،کافی عرصے سے حل طلب اس مسئلے کا کامیاب حل ایچ بی ایل، اے ایم سی پاکستان سٹاک ایکس چینج، نیشنل کلئرنگ کمپنی، سینٹرل ڈیپازٹری اور ایچ بی ایل، اے ایم سی کے مسلسل تگ و دو اور تعاون سے ممکن ہوا، پیکیک انویسٹمنٹ اور پیکیک گروتھ فنڈ کی بند فنڈ سے اوپن فنڈ میں منتقلی سے سرمایہ کار فروخت کی صورت میں غیر منجمد پورٹ فولیو کی نیٹ اًیسٹ ویلیو سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ منجمد فنڈ کے اے کلاس یونٹ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان سٹاک ایکس چینج کے ذریعے اس فنڈ سے نکل جانے کا طریق کار بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی جانب سے پیکیک اًیسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایچ بی ایل اًیسٹ مینجمنٹ کمپنی میں انضمام کے لئے عائد شرائط کے نتیجے میں پیکیک انوسٹمنٹ اور پیکیک گروتھ فنڈ کوبارہ جولائی سے اوپن اینڈ فنڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نان بینکنگ فنانشل کمپنیز کے ضوابط 2008 کے ضابطہ 65 کے تحت، ریگولیشنز جاری ہونے کی تاریخ، اکیس نومبر 2017 کے بعد سے پانچ سال کے اندر اندر تمام کلوز اینڈ فنڈز کو اوپن اینڈ فنڈز میں تبدیل ہونا تھا۔

تاہم، نجکاری کمیشن کے ذریعے حکومت پاکستان کے ساتھ ایک معاہدیکے نتیجے میں فنڈ میں موجود پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور سوئی نادرن گیس کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے شیئرز منجمد تھے جو کے باعث پیکیک انویسٹمنٹ اور پیکیک گروتھ فنڈ مقررہ مدت گزرنے کے باوجود اوپن اینڈ فنڈ میں تبدیل نہیں ہو سکے تھے۔ ایس ای سی پی کی منظور کی گئی سکیم کے مطابق، پیکیک انویسٹمنٹ فنڈ اور پیکیک گروتھ فنڈ کے سرٹیفیکیٹ ہولڈروں کو منجمد پورٹ فولیو ، متعلقہ اثاثوں کی تیس جون 2018 کی تاریخ میں مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر ایکلاس یونٹ جاری کئے جائیں گے۔

پیکیک انویسٹمنٹ فنڈ اور پیکیک گروتھ فنڈ کے ایسے سرٹیفیکیٹ ہولڈر جو کہ تیس جون 2018 کو اے کلاس یونٹ میں شامل نہیں ہوں گے، انہیں پورٹ فولیو کی نیٹ اًیسٹ ویلیو کی بنیاد پر بی کلاس یونٹ جاری کئے جائیں گے۔ پیکیک انوسٹمنٹ فنڈ اور پیکیک گروتھ فنڈ کے اے کلاس یونٹ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں لسٹ رہیں گے اور نئے جاری شدہ سکیورٹی علامت ایچ آئی ایف اے اورایچ جی ایف اے کے ساتھ ویسے ہی قابل تجارت ہوں گے جیسے کہ کلوز اینڈ فنڈ کے سرٹیفیکیٹ قابل تجارت تھے۔ کلاس بی یونٹ کے سرمایہ کار فنڈ کی بیک اینڈ لوڈ کے حساب سے ان سرٹیفیکیٹ کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں