وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے ہر قسم کی خریداری پر عائد پابندی ختم کر دی ہے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی طرف سے ہر قسم کی خریداری پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جمعہ کو باضابطہ نوٹیفکیشن کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار و تجارت اور وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار کے ساتھ اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلے کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ہیڈ آفس، زونل آفس اور ریجنل دفاتر میں ہر طرح کی خریداری کی اجازت د ی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں