سلک کی درآمدات میں نو ماہ کے دوران 55.70 فیصدکمی

جمعرات 23 مئی 2019 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) رواں مالی سال کے ابتدائی تین سہ ماہیوں میں سلک کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 55.70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا مارچ2019 ء سلک کی درآمدات پر پاکستان نے 20.44 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 55.70 فیصد کم ہے،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے سلک کی درآمدات پر 31.83 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2019ء میں سلک کی درآمدات کا حجم 1.32 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ سال مارچ میں سلک کی درآمدات پر پاکستان نے 3.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں