اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ الیکشن کے حتمی نتائج ، محمد احمد چیمبر کے صدر، طاہر عباسی سینئر نائب صدر اور سیف الرحمٰن خان نائب صدر منتخب قرار پائے

پیر 23 ستمبر 2019 20:13

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ الیکشن کے حتمی نتائج ، محمد احمد چیمبر کے صدر، طاہر عباسی سینئر نائب صدر اور سیف الرحمٰن خان نائب صدر منتخب قرار پائے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے سالانہ الیکشن کے حتمی نتائج کے مطابق سال برائے 2019-20کیلئے محمد احمد چیمبر کے صدر، طاہر عباسی سینئر نائب صدر اور سیف الرحمٰن خان نائب صدر منتخب قرار پائے۔ تینوں عہدیداران کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔نومنتخب عہدیداران یکم اکتوبر کو باقاعدہ طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔

آئی سی سی آئی کے نومنتخب صدر محمد احمد نے کہا کہ تاجر برادری نے بلا مقابلہ منتخب کر کے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ان کے تمام اہم مسائل کو حل کرانا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار سے متعلقہ حکومتی اور دیگر اداروں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا تا کہ بات چیت کے ذریعے صنعت وتجارت کو درپیش اہم مسائل کو حل کرایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ تمام چھوٹے و بڑے تاجروںوصنعتکاروں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تاجر برادری میں اتحاد کو مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ان کے مفادات کا بہتر تحفظ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیمبر کی عزت اور وقار میں مزید اضافہ کرنے کیلئے کام کریں گے۔ فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک نے نومنتخب عہدیداران کو بلا مقابلہ انتخاب پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہا ان کا بلا مقابلہ انتخاب تاجر برادری کی طرف سے فائونڈر گروپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مزید ترقی اور اس کو اور زیادہ مضبوط بنانے کیلئے کام کریں گے تا کہ یہ ادارہ تاجر برادری کے مسائل کو موثر انداز میں حل کرا سکے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدراحمد حسن مغل ، سینئر نائب صدررافعت فرید اور نائب صدرافتخار انور سیٹھی نے بھی نومنتخب عہدیداران کو بلامقابلہ انتخاب پر مبارک باد پیش کی اور چیمبر کی ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں میں انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

فائونڈر گروپ کے اراکین خالد جاوید، طارق صادق، میاں اکرم فرید،خالد اقبال ملک، ظفر بختاوری، محمد اعجاز عباسی، چوہدری وحید الدین,ناصر ایم قریشی, زاہد مقبول، شیخ عامر وحید، خالد چوہدری، نوید ملک، سردار طاہر، ملک ربنواز، یوسف راجپوت، عباس ہاشمی، لیاقت بٹ اور دیگر نے بھی نو منتخب عہدیداران کو بلا مقابلہ کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے کی جانے والی کوششوں میں ان کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں