چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

پیر 14 اکتوبر 2019 12:39

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، حکام سی پیک اتھارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک کے تحت صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جس کا محور پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی ہے۔

صنعتی شعبے میں تعاون پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ حکومت خصوصاً مغربی حصوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے، تعلیم، صحت اور زرعی شعبوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ بنیادی ڈھانچے کا شعبہ ریل نیٹ ورک اور گوادر بندرگاہ سمیت ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں