ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا اسلام آباد چیمبرکا دورہ
بدھ 23 اکتوبر 2019 22:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کیلئے چیمبر کا کردار بہت اہم ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ماضی کی طرح مقامی انتظامیہ آئندہ بھی تاجربرادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مال بردار گاڑیوں کے اوقات مقرر ہیں تاہم نوٹیفیکیشن میں ترمیم کر کے انڈسٹریل ایریا میں کسی بھی وقت داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا چیمبر آنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ اوقات کے علاوہ انڈسٹریل ایریا میںمال بردار گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس سلسلہ میں نرمی برتے تاکہ صنعتوں کو مال کی سپلائی و ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کا ایشو ہو، سوشل سیکورٹی کا یا کوئی اور معاملہ ہو چیمبر نے ہمیشہ افہام و تفہیم سے مسائل کو حل کرانے کی کوشش کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ چیمبر نے تاجر برادری کے تعاون سے شاپنگ بیگ پر پابندی کے سلسلہ میں بھی مکمل تعاون کیا اور اسلام آباد میں ایک عمدہ مثال قائم کی گئی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتظامیہ چیمبر کے تعاون سے تاجر براری کے مسائل کو حل کرنے میں تعاون کرتی رہے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمٰن خان، فیڈڑیشن کے نائب صدر محمد اعجاز عباسی اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ چیمبر اور مقامی انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے تا کہ مل جل کر مسائل کو حل کیا جائے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سازگار ماحول قائم کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار