پی پی ایل کے منافع میں تین ماہ کے دوران 0.3 فیصد اضافہ

بدھ 19 فروری 2020 15:13

پی پی ایل کے منافع میں تین ماہ کے دوران 0.3 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران کمپنی 14 ہزار 237 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران پی پی ایل کا بعد از ٹیکس منافع 14 ہزار 189 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران کمپنی کے منافع میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 6.26 روپے کے مقابلہ میں 6.28 روپے فی حصص رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں