قطر کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 34.08 فیصد اضافہ، درآمدات میں 26 فیصد کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

منگل 4 اگست 2020 13:26

قطر کو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 34.08 فیصد اضافہ، درآمدات میں 26 فیصد کمی ہوئی، سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) قطرکو پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 34.08 فیصد اضافہ جبکہ قطرسے درآمدات میں 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ء کے دوران قطرکوپاکستانی برآمدات کاحجم 148.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ۔ مالی سال 2018-19ء میں قطرکو پاکستانی برآمدات کاحجم 110.87 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق جون2020 ء میں قطرکو12.84 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی۔ گزشتہ سال جون میں قطرکو9.14 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئیں تھیں۔ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں قطرسے درآمدات میں 26.08 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ مالی سال 2019-20ء کے دوران قطرسے درآمدات کاحجم 1.612 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 26.08 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2018-19ء میں قطرسے پاکستانی درآمدات کا حجم 2.030 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ جون 2020ء میں قطرسے 70.51 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئی، گزشتہ سال جون میں قطرسے درآمدات کا حجم 119.43 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں