پاکستان میں مقامی سطح پر جنوری سے اکتوبر تک 18.87ملین موبائل فون تیار کرلئے گئے

منگل 30 نومبر 2021 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) میک ان پاکستان پالیسی کے حوصلہ افزانتائج برآمد ہونے لگی ، پاکستان میں مقامی سطح پر جنوری سے اکتوبر تک 18.87ملین موبائل فون تیار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جنوری تااکتوبر 18.87ملین موبائل فون پاکستان میں بنائے گئے ،اسی عرصے میں 7.93ملین فور جی موبائل فون بنائے گئے۔مالی سال کے پہلے 10ماہ میں 9.45ملین موبائل فون درآمدکئے گئے، میک ان پاکستان پالیسی کے حوصلہ افزانتائج برآمدہورہے ہیں، موبائل فون مینو فیکچررنگ میں پائیدار نمو دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں