سوتی دھاگہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 48 فیصد کی نمو ریکارڈ

منگل 19 مارچ 2024 13:11

سوتی دھاگہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں  سالانہ بنیادوں پر 48 فیصد کی نمو ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) سوتی دھاگہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 48 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 سے لےکر فروری 2024 تک کی مدت میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 748 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں48 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 505 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

فروری میں 2024 میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کاحجم 78 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 41فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کاحجم 56 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔جنوری کے مقابلہ میں فروری میں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 3 فیصدکی کمی ہوئی۔ جنوری میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کاحجم 81 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیاجو فروری میں کم ہو کر 78ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 8 ما ہ میں ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی برآمدات کاحجم 11.14 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11.21 ارب ڈالر تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں