چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں طلب کرلیں

جمعرات 28 مارچ 2024 12:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ٹریڈ ڈیلی گیشن آف سیسمی سیڈ ز ایکسپورٹر‘‘ میں شرکت کے لئےیکم اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش مئی کے مہینے میں چین کے بڑے شہروں میں منعقد کی جائے گی جس میں تل اور تلوں سے بنائی گئی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔ تل اور اس کی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں