سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

بدھ 17 اپریل 2024 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اعلی سطح کے وفد کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، توانائی، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سعودی وفد کی دلچسپی اور باہمی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دوطرفہ ملاقاتیں اور بیانات اہم ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے حالات سازگار ہیں، ایس آئی ایف سی کی بدولت معاشی منصوبوں میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت کے فروغ کے ذریعے ہی پاکستان میں معاشی ترقی ممکن ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں