پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ

جمعرات 2 مئی 2024 15:39

پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023 سے لیکر مارچ 2024تک کی مدت میں چین، جاپان، جنوبی کوریا اور مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.63ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں27.37 فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرق ایشیا کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2.06 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

مارچ 2024میں مشرق ایشیا کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 288.92 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں 202.73 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مارچ میں 237.84 ملین ڈالر تھا ۔

(جاری ہے)

مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیاء کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2.73 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر11.19 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں19 فیصد کم ہے ،گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں مشرقی ایشیاء کے ممالک سے 9.40 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی ۔

مارچ2024 میں مشرقی ایشاء کے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.39 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو فروری میں 1.31ارب ڈالر اور گزشتہ سال مارچ میں 857 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2023 میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر 11.74 ارب ڈالر کا زر مبادلہ خرچ ہوا تھا۔\395

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں