اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2018ء کے کامرس، ایجوکیشن، بی ایڈ اور بی اے پروگرامز کے فائنل امتحانات 22 اکتوبر سے شروع ہوں گے

منگل 16 اکتوبر 2018 14:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2018ء میں پیش کئے گئے ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس، ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن، ڈیڑھ، اڑھائی، چار سالہ بی ایڈ اور بی اے پروگرامز کے فائنل امتحانات 22 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کی جاچکی ہیں۔رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ بھی کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850 امتحانی مراکز قائم کردیئے ہیں۔ وائس چانسلر کے احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں